Top News

Breaking




 بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا معاملہ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اہم پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کورونا وائرس کے وجہ پوری دنیا میں معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے جس کی وجہ بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانی بھی متاثر ہوئے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے حکومت خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے،حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اوورسیز پاکستانیوں کےساتھ کھڑی اورانہیں وطن واپس لانےکےلیےتمام تروسائل کوبروئےکارلایاجائےگا،بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے سلسلے میں پیر کو سول ایوی ایشن کے وزیر اور پی آئی اے سمیت متعلقہ حکام کو طلب کر لیا ہے۔
0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip متعلقہ حکام کو طلب کر لیا ہےr 10, 2020 | 21:38

0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے نام جاری پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اورسیز پاکستانیوں کے مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں،پارلیمنٹ اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے فلائٹ آپریشن چلا رہی ہے جو دنیا کےمختلف ممالک میں پھنسے پاکستانی بھائیوں تک پہنچیں گی، دس روز میں تمام بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہاس سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ فلائٹس چلائی جاسکیں۔
Back To Top